Loading...
 

پروجیکٹ کی اقسام

 

 

تعلیمی پروگرام میں طرح طرح کے پروجیکٹس موجود ہیں۔ کچھ صرف "معمول کے" کلب کے پروجیکٹس ہیں، جبکہ دیگر کئی مخصوص اوصاف رکھتے ہیں، جیسے کہ کلب سے باہر کام کرنا، تحقیق کرنا، غیر رکن افراد کی واقعتاً قیادت کرنا وغیرہ۔ ان خصوصیات کی نشاندہی مندرجہ ذیل آئیکنز سے کی گئی ہے۔ (نوٹ کریں کہ ایک ہی پروجیکٹ میں بیک وقت ایک، یا ایک سے زیادہ مذکورہ بالا خصوصیات ہوسکتی ہیں)

 

بنیادی پروجیکٹس

 

Project Club  کلب پروجیکٹ

زیادہ تر پروجیکٹس میں مخصوص اہداف کے مطابق کلب میں تقریر کی تیاری اور پیشکش  شامل ہے۔ اپنی تقریر تیار کرنے کے لیے آپ ہمارے تعلیمی دساتیرالعمل (manuals) اور وسائل کا استعمال کرسکتے ہیں، اور اپنے سرپرست سے مشورہ لے سکتے ہیں۔ تقریر کے بعد آپ کو تفصیلی تشخیص اور رائے ملے گی، جوآپ کو بطور مقرر بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو گی۔

 

Project Analysis

تقریری تجزیاتی پروجیکٹس

تقریری تجزیاتی پروجیکٹس (Speech Analysis Projects) بنیادی تعلیمی طریق کار میں لگ بھگ ہر پروجیکٹ کا حصہ ہوتے ہیں۔ اِن میں کسی مشہور تقریر کا ایک مخصوص نقطہ نظر سے تجزیہ کرنے اور اُسے کلب میں پیش کرنا ہوتا ہے۔ یوں آپ اور آپ کے ساتھی کلب ارکان کو عالمی طور پرایسی مختلف مشہور تقاریر سے واقفیت حاصل ہوتی ہے، جو عمدہ امثال برائے عمل فراہم کرسکتی ہیں۔

 

جدید پروجیکٹس

جب آپ زیادہ جدید پروجیکٹس کی جانب بڑھتے ہیں، خصوصاً وہ پروجیکٹ جو خصوصی طریق کار میں شامل ہیں، ان میں آپ کو زیادہ سے زیادہ مشکل صورت حال ملے گی۔ یہ سب آپ کو ایک ماہر ابلاغ اور پراعتماد رہنما بنانے کے لئے تیار کیے گئے ہیں۔

 

Project Research  تحقیقی پروجیکٹ

تحقیقی پروجیکٹس میں نہ صرف تقریر کی تیاری و پیشکش، بلکہ تقریر سے پہلے اور بعد میں  تحقیق  بھی مطلوب ہوتی ہے۔ مثلاً نوکری کے انٹرویو کے لیے آپ کو نہ صرف انٹرویو کی تیاری، بلکہ متعلقہ کمپنی اور جس عہدے کے لئے آپ درخواست دے رہے ہیں، اس پر تحقیق بھی کرنا ہوگی۔ قائل انگیز تقریر کے لیے آپ کو پہلے سے ہی یہ معلوم کرنا ہوگا کہ آپ کے سامعین کا موقف کیا ہے؛ تاکہ معلوم ہو سکے کہ آیا انہیں قائل کرنے کی ضرورت بھی ہے، یا نہیں۔

 

Project Mesaured  پیمائش کردہ پروجیکٹ

پیمائش کردہ پروجیکٹس میں آپ کو اپنے تشخیص کنندہ سے عمومی رائے اور عددی پیمائش کہ آپ کا پروجیکٹ کتنا موثر تھا، ملے گی۔ یہاں کوئی "کامیابی" یا "ناکامی" کی حدود ہیں، اور نہ ہی ان سے آگے نکلنے کی کوئی لکیر (ماسوائے آپ کی اپنے لئے خود  مقرر کردہ حدود)؛ لیکن یہ پیمائش اس لیے ہے تا کہ آپ کا اپنے پروجیکٹ کے بارے میں خود کا ذہنی تاثر حقیقت سے قریب تر ہو جائے۔ مختلف پروجیکٹس مختلف پیمائشی معیار استعمال کرتے ہیں۔

 

Project Realworld حقیقی دنیا کے پروجیکٹ

وقت گزرنے اور اپنے کلب میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے پر،آپ اپنے ساتھی ارکان کے سامنے تقریر کرنے کے عادی ہو جائیں گے۔ اگرچہ یہ سماجی رابطہ کاری کے لحاظ سے بہت خوش آئند بات ہے، لیکن آپ کے سیکھنے یا چیلنج ملنے کے حوالے سے اتنی اچھی نہیں۔ تعلیمی پروگرام کے جدید طریق کار میں آپ "حقیقی دنیا" میں بہت سے پروجیکٹس کریں گے۔ حقیقی دنیا کے پروجیکٹس اپنے کلب کا آرام دہ ماحول چھوڑنے اور کلب کے ماحول سے باہر تقریر کرنے، یا لوگوں کی قیادت کے متقاضی ہیں۔ چاہے یہ مزاحیہ کلب میں اسٹیج پر مزاح کرنا ہو، کسی تھیٹر ڈرامے میں حصہ لینا ہو، یا کسی غیر منفعتی تنظیم کی رابطہ مہم کی راہنمائی کرنا ہو؛ یہ پروجیکٹس آپ کو گھوںسلے سے باہر اصل دنیا میں اڑنے، اور مختلف نوعیت کے مشکل حالات کا سامنا کرنے کے لیے تیار کریں گے۔


یہ پروجیکٹس آپ کو تحریک دلانے، چیلنج کرنے اور"حقیقی دنیا" کو آپ کے سامنے لانے کے لئے تشکیل دیے گئے ہیں؛ جہاں امور، کلب کے آرام دہ ماحول کے مانند، اتنے طے شدہ و قابل اندازہ نہیں ہوتے۔

.

 

Project Betterworld  دنیا میں بہتری لانا

یہ تعلیمی پروگرام کے حتمی اور مشکل ترین (اور خوش کن ترین) پروجیکٹس ہیں، خصوصاً قیادت کی مہارتوں کے لحاظ سے، جو نہ صرف آپ کے لیے سیکھنے کا ایک بہت بڑا تجربہ ثابت ہو سکتے ہیں، بلکہ Agora سے باہر حقیقی لوگوں کی زندگیوں پر بھی واقعی مثبت اثرات ڈالیں گے۔ " دنیا میں بہتری لانے" والے پروجیکٹس کے سلسلے میں آپ کو غیر منفعتی یا خیراتی مہمات کی رہنمائی کرنا ہوگی، فنڈز اکٹھا کرنا ہوں گے، پروگراموں کا اہتمام کرنا ہو گا؛ اور آپ بالعموم یہ سیکھیں گے کہ ایک اکیلا شخص، یعنی آپ، بھی دنیا کو ایک بہتر جگہ بنانے میں اپنا حصہ ڈال سکتا ہے۔


Contributors to this page: agora and prof.saqib .
Page last modified on Saturday July 10, 2021 09:43:16 CEST by agora.